جمعہ 14 اکتوبر 2022 - 11:27
حدیث روز | پیغمبر اکرم (ص) کی چار اہم نصیحتیں

حوزہ / پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں چار اہم اور انتہائی مفید نصیحتوں کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب"أمالي مفيد" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیہ وآله وسلم:

اِعْمَلْ بِفَرائِضِ اللّه ِ، تَكُنْ مِنْ اَتْقَى النّاسِ، وَ ارْضَ بِقِسْمِ اللّه ِ، تَكُنْ مِنْ اَغْنَى النّاسِ، وَ كُفَّ عَنْ مَحارِمِ اللّه ِ، تَكُنْ اَوْرَعَ النّاسِ، وَاَحْسِنْ مُجاوَرَةَ مَنْ جاوَرَكَ تَكُنْ مؤمِنا

پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

خدا کے واجبات پر عمل کرو تاکہ باتقوا ترین شخص بن جاؤ، خدا کی تقسیم پر راضی رہو تاکہ بےنیاز ترین فرد بن جاؤ، خدا کی حرام کردہ چیزوں کے ارتکاب سے اجتناب کرو تاکہ پرہیزگار ترین شخص بن جاؤ اور اپنے ہمسائے سے خوش اخلاقی سے پیش آؤ تاکہ مؤمن بن جاؤ۔

أمالى مفيد، ص ۳۵۰

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha